| T.Vکی تباہ کاریاں |
اللہ تَعَالیٰ علیہ وَاٰلہٖ وَسلَّم معصوم بلکہ سیِّدُالمعصُومین ہو کر بھی اور سیِّدُنا جبرئیل (علیہ السلام)بھی معصوم اور معصوم فِرشتوں کے آقا ہونے کے باوُجُود عذابِ جہنَّم کا تذکرہ چِھڑ نے پر خوفِ ربِّ باری عَزَّوَجَلَّ سے گِریہ و زاری فرمائیں۔ اور ایک ہم ہیں کہ گناہ پر گناہ کئے جائیں مگر جہنَّم کا ہولناک تذکِرہ سن کر نہ دل لرزے، اور نہ ہمارا کلیجہ کانپے، اور نہ ہی پلکیں بِھیگیں۔افسوس ! عذابِ جہنّم کی خوفناک باتیں سن کر بھی نہ ہمیں پشیمانی ہے، نہ پریشانی، خَجالت ہے نہ نَدامت۔
نَدامت سے گنا ہوں کا اِزالہ کچھ تو ہو جاتا ہمیں رونا بھی تو آتا نہیں ہائے ندامت سے
مُعاشرے کی بربادی میں T.V. کاگھناؤنا کردار
پیارے پیارے اسلامی بھائیو ! ایسا لگتا ہے کہ گناہ کرکرکے ہمارے دل سخت ہوچکے ہیں، آہ ! ہم عادی مجرم ہوگئے ہیں، نہ نفس و شیطان ہمیں نیکیوں کی طرف آنے دیتے ہیں نہ ہی ہم کما حَقُّہ، کوشِش کرتے ہیں۔