Brailvi Books

T.Vکی تباہ کاریاں
22 - 47
سیِّدُنا جبرئیل (علیہ السلام) آسمانوں کی طرف پرواز کرگئے۔ مدینے کے تاجور، شاہ ِبحرو بر رسولِ انور صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَاٰلہٖ وَسلَّم باہَر تشریف لائے۔ بعض انصار صحابۂ  کرام علیھم الرضوان کے قریب گزرے جو ہنس کھیل رہے تھے۔ فرمایا: '' تم ہنس رہے ہو اور تمہارے پیچھے جہنَّم ہے، اگر تم وہ باتیں جانتے جو میں جانتا ہوں تو تم تھو ڑ ا ہنستے اورزِیادہ روتے اورتم کھانا پینا چھوڑ دیتے اور پہاڑوں کی طرف نِکل جاتے او رخوب مشَقَّتیں برداشت کرکے عبادتِ الٰہی عَزَّوَجَلَّ بجا لاتے۔ آواز آئی : اے محمّد !صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَاٰلہٖ وَسلَّم میرے بندوں کو مایُوس مت کیجئے میں نے آپ کو خوشخبری دینے والا بنا کر بھیجا ہے اور تنگی کرنے والا بنا کر نہیں بھیجا۔ پس رسولُ اﷲ عَزَّوَجَلَ وَصَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَاٰلہٖ وَسلَّم نے فرمایا، راہِ راست پر گامزَن رہو اورمِیانہ رَوی اِختیار کرو''۔
(المعجم الاوسط ج۲ ص۷۸ حدیث ۲۵۸۳ )
افسوس!ہمارا دل نہیں لرزتا!
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! غور فرمائیے ہمارے میٹھے میٹھے آقا صَلَّی
Flag Counter