| T.Vکی تباہ کاریاں |
ہمیں تو دنیا کے دھندوں ہی سے فُرصت کہاں! افسوس صد کروڑ افسوس ! روزو شَبانہ صِرف اورصِرف مال کمانا ہی ہمار امَشغلہ رَہ گیا ہے، نہ صحیح معنوں میں نمازوں کا شوق نہ ہی روزوں کا ذوق، دنیا کے کاموں سے جُوں ہی فرصت ملی جھٹ T.V پر کوئی چَینل پکڑلیا یا . V.C.R یا(INTERNET )پر کوئی بے ہُودہ فلم چلا دی اور اپنا وقت ونامئہ اعمال پا مال کرنے میں مگن ہوگئے۔ پھر. T.V کا تذکِر ہ آگیاحقیقت یِہی ہے کہ ہمارے مُعاشرے کی بربادی میں T.V. V.C.R. اور (INTERNET )کا نہایت ہی گھناؤنا کرد ا ر ہے۔
مولٰینا صاحِب ! مجرِم کون ؟
فخریہ فلمیں ڈِرامے دیکھنے والوں کی خدمت میں عبرت کیلئے ایک حیا سوز واقِعہ عرض کرتا ہوں: مجھے مکَّۂ مکرَّمہ میں کسی نے ایک خانماں برباد لڑکی کا خط پڑھنے کو دیا جس میں مضمون کچھ اِس طرح تھا :ہمارے گھر میں. T.V پہلے ہی سے موجود تھا۔ ہمارے ابُّو کے ہاتھ میں کچھ پیسے آگئے تو ڈِش انٹینا بھی اُٹھا