Brailvi Books

T.Vکی تباہ کاریاں
21 - 47
وَاٰلہٖ وَسلَّم نے فرمایا: اے جبرئیل ! بس کرو اتنا ہی تذکِرہ کافی ہے، کہیں دل پھٹ کر میں وفات نہ پاجاؤں۔ پیارے آقا صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَاٰلہٖ وَسلَّم نے سیِّدُنا جبرئیلِ امین (علیہ السلام) کو مُلاحَظہ فرمایا کہ رو رہے ہیں؟ فرمایا : اے جبرئیل (علیہ السلام)! آپ کیوں رو رہے ہیں؟ بارگاہِ خداوندی عَزَّوَجَلَّ میں آپ کو تو ایک خاص مقام حاصل ہے۔ عرض کی : یارسولَ اﷲ عَزَّوَجَلَّ وَصَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَاٰلہٖ وَسلَّم میں کیوں نہ روؤں، کہیں ایسا نہ ہو کہ علمِ الٰہی عَزَّوَجَلَّ میں موجودہ حال کے بجائے میرا کوئی اور حال ہو، کہیں ابلیس کی طرح مجھے بھی امتِحان میں نہ ڈالدیا جائے۔ کہیں ہاروت و ماروت کی طرح مجھے بھی آزمائش میں مبتَلا نہ کردیا جائے۔

    راوی بتاتے ہیں، رسولُ اﷲعَزَّوَجَلَّ وَ صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَاٰلہٖ وَسلَّم بھی رونے لگے، حضرت سیِّدُنا جبرئیل (علیہ السلام) بھی رو رہے تھے۔ دونوں حضرات روتے رہے آخرِ کار آواز آئی: اے جبرئیل!(علیہ السلام)! اے محمد!( صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَاٰلہٖ وَسلَّم) اﷲ تبارَک وَتعالیٰ نے آپ دونوں کو اپنی نافرمانی سے محفوظ کرلیا ہے۔