حاضِرہوئے اور عرض کی: یارسولَ اللّٰه عزَّوَجَلَّ و َ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وَسلَّم اُس ذات کی قسم! جس نے آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وَسلَّم کو نبیِّ برحق بنا کر بھیجا ہے، اگر جہنَّم کو سوئی کے ناکے کے برابر کھول دیا جائے تو تمام زمین والے اس کی گرمی سے ہلاک ہو جائیں، اگر اہلِ جہنَّم کاایک کپڑا زمین وآسمان کے درمیان لٹکا دیا جائے تو تمام اہلِ زمین موت کے گھاٹ اُترجائیں۔ آقا! اُس ذات کی قسم! جس نے آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وَسلَّم کو حق کے ساتھ مَبعُوث فرمایا اگر جہنَّم پر مُقرَّر فِرِشتوں میں سے ایک فِرشتہ دنیا والوں کے سامنے ظاہِر ہوجائے تواس کی ہیبت سے تمام اَہلِ زمین مرجائیں۔ سرکار !صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَاٰلہٖ وَسلَّم اُس ذاتِ والا کی قسم! جس نے آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وَسلَّم کو رسولِ برحق بنا کر بھیجا ہے، جہنّم کی زنجیروں کا ایک حلقہ جس کا ذکر قرآن کریم میں فرمایا گیا ہے اگر اُسے دنیا کے پہاڑوں پر رکھ دیا جائے تو وہ رَیزہ رَیزہ ہوجا ئیں اور تَحتَ الثَّر یٰ (یعنی ساتویں زمین کے نیچے) جا پہنچیں۔ سرکا رِ دو عالم، نورِ مجسم، شاہ بنی آدم صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ