| T.Vکی تباہ کاریاں |
کیلئے لمحۂ فکریہ ہے۔ ترمذی شریف میں حضرت سیِّدُناابو ہریرہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، کہ سرکارِ مدینۂ منوَّرہ، سردارِ مکَّۂ مکرَّمہ صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَاٰلہٖ وَسلَّم نے فرمایا: دوزخ کی آگ ہزار سال بھڑکائی گئی یہاں تک کہ سُرخ ہوگئی، پھر ہزار سال بھڑکائی گئی یہاں تک کہ سفید ہوگئی، پھر ہزار سال بھڑکائی گئی یہاں تک کہ سیاہ ہوگئی پس (اب) وہ نہایت ہی سیاہ ہے۔
(سنن الترمذی ج۴ ص۲۶۶ حدیث ۲۶۰۰ دارالفکر بیروت)
محبوبِ باری کی جہنَّم کے خوف سے گریہ وزاری
حضرت ِسیِّدُناامام حافِظ ابوالقاسِم سُیلمان طبرانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّورانی ''طبرانی اوسط'' میں نقل کرتے ہیں: ایک بار سرکارِ نامدار، مدینے کے تاجدار، رسولوں کے سالار، نبیوں کے سردار، بِاِذنِ پروردگار غیبوں پر خبردار، ہم غریبوں کے غمگسار، ہم بے کسوں کے مددگار، صاحِبِ پسینۂ خوشبودار، شفیعِ روز ِشمار، جنا بِ احمدِ مُختار صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَاٰلہٖ وَسلَّم کے دَربارِ دُربار میں حضرتِ جبرئیل علیہ السلام