ہند کے کسی شہر کی ایک مسجِد میں کچھ سوگوار افراد گھبرائے ہوئے آئے اور نَمازیوں سے کہنے لگے: ہمارے یہاں میِّت ہوگئی ہے اور بڑا عجیب مُعاملہ ہے، آپ حضرات برائے کرم آکر دعا فرمادیجئے۔ جب سب گھر پہنچے تو ایک جوان عورت کی لاش کمرہ میں رکھی تھی اور اُس کے چاروں طرف بڑے بڑے خوفناک کنکھجور ے مُحاصَرہ کئے ہوئے تھے! یہ وحشت ناک منظر دیکھ کرمارے خوف کے سب کی گِھگّی بندھ گئی، کسی سمجھدار شَخْص نے کہا: یہ میِّت کا عذاب معلوم ہوتا ہے جو ہماری عبرت کیلئے ظاہِر کیا گیا ہے! آؤ مل کر استِغفار کرتے ہیں۔ چُنانچِہ سب نے ملکر توبہ و استِغفار کرکے گڑگڑا کر اور