Brailvi Books

T.Vکی تباہ کاریاں
17 - 47
میں اسکا ترجَمہ یوں کرتے ہیں:
'' اے ایمان والو! اپنی جانوں اور اپنے گھر والوں کو اُس آگ سے بچاؤ جس کے ایندھن آدَمی اور پتھّر ہیں، اس پر سخت کرّے (یعنی طاقتور )فِرِشتے مقرَّر ہیں جواللّٰہ(عَزَّوَجَلَّ) کاحُکْم نہیں ٹالتے اور جو اُنہیں حُکْم ہو وُہی کرتے ہیں'' (پ۲۸ التحریم ۶)
عذاب سے کس طرح بچائیں؟
    حضرتِ صدر الْاَفاضِل سیِّدُنا مولیٰنا محمد نعیم الدین مُراد آبادی علیہ رحمۃ اللہ الھادی خَزائنُ العرفان میں اِس حصّۂ آیت، ياَ یُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا قُوْا ْاَنْفُسَکُمْ وَاَھْلِیْکُمْ نَارًا کے تَحت فرماتے ہیں،'' اﷲ تعالیٰ اور اس کے رسول صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَاٰلہٖ وَسلَّم کی فرمانبرداری اختیار کرکے، عبادتیں بجا لا کر، گناہوں سے باز رہ کر اور گھر والوں کو نیکی کی ہِدایت اور بدی سے مُمانَعت کرکے انہیں علم و ادب سکھا کر( اے ایمان والو ! اپنی جانوں اور اپنے گھر والوں کو اُس آگ سے بچاؤ)'' میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو ! واقعی جہنّم کی آگ بے حد شدید ہے وہ کسی صورت
Flag Counter