Brailvi Books

T.Vکی تباہ کاریاں
15 - 47
دوست کو خواب میں اچھّی حالت میں دیکھا۔ مرحوم مسکرا کر کہہ رہا تھا: ''جس وقت میرے بیٹے نے T.V. زمین پر پٹخا، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اُسی وقت مجھ سے عذاب دُور ہوگیا۔''
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
چھوڑ دے ٹی وی کو وی سی آر کو 

کر دے راضی رب کو اور سرکار کو
بال بچّوں کی اصلاح کی ذمّہ داری
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے! T.V. کس قَدَر تباہ کار ہے، آہ! آج ہر کَس و ناکَس اِس تباہ کار کی مَحَبَّت کا شکار ہے، افسوس آج کل T.V. اور V.C.R. پر فلمیں ڈِرامے دیکھنا اکثر لوگوں کے نزدیک مَعَاذاللّٰہ عَزَّوَجَلَّ عیب ہی نہیں رہا۔ اگر کوئی سمجھائے تو بعض اَوقات جواب ملتا ہے جناب ہمیں فِلمیں دیکھنے کا کوئی شوق نہیں ہم نے تو فَقَط بچوں کے لئے لیا ہے، اگر ہم گھر
Flag Counter