عَرَب شریف میں دو باعمل دوست رہتے تھے ایک رِیاض میں اور دوسرا جدّہ شریف میں۔ رِیاض والے دوست کا انتِقال ہوگیا۔ ایک دن جدّہ شریف والے دوست نے رِیاض والے مرحوم دوست کو خواب میں عذاب میں مبتَلادیکھ کر اُس سے عذاب کا سبب دریافْتْ کیا تو مرحوم کہنے لگا: ''مجھے فِلموں اور ڈِراموں سے اگرچہِ نفرت تھی مگر اپنے بچّوں کے اِصرار پرمیں نے اُن کو T.V. خرید کر لادِیا۔ آہ! میں جب سے فوت ہوا ہوں، اپنے گھر والوں کو T.V لا کر دینے کے سبب عذاب میں مُبتَلا ہوں، ہائے! وہ تو مزے لے لے کر T.V. پر ڈِرامے دیکھتے ہیں اور میں قبر میں عذاب بُھگَت رہا ہوں۔