میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ظاہراً نیک کا عذاب نظر آنے میں یہ حِکمت باِلکل واضِح ہے کہ کوئی اپنی نیکی کو کافی سمجھتے ہوئے خود کو عذاب سے محفوظ و مامون تصوُّر نہ کرے، بلکہ سبھی کواللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی بے نیازی سے ہر آن لرزاں و ترساں رَہنا چاہئے، کوئی اپنے بارے میں اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی خفیہ تدبیر سے آگاہ نہیں۔
رہا یہ کہ فِلمیں، ڈِرامے دیکھنے والے روز ہی فوت ہوتے ہیں آخِر ان سب کا عذاب کیوں نظر نہیں آتا !اس سلسلے میں عرض یہ ہے کہ کس کو عذا ب ہورہا ہے کس کو نہیں ہورہا اِس کا ہمیں علم ہی نہیں اور اگر ہو بھی رہا ہے تو ہمیں نظر آنا کوئی ضَروری نہیں۔ ہمیں اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ سے ڈرنا اور اُس سے توبہ کرنی اور