صوبۂ پنجاب کے شہر'' قصور'' میں دعوتِ اسلامی کے مبلّغین کی انفِرادی کوشِش کی برکت سے جیل انتظامیہ نے رَمَضان المبارک ۱۴۲۶ھ کے آخری عشرے میں 48قیدیوں کو نفلی اعتکاف کی اجازت دے دی ۔ چنانچہ یہ معتکف قیدیصبح 10بجے سے دوپہر 4بجے تک فرائض و واجبات اور سنّتیں سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں شرکت کیاکرتے ۔دوران اعتِکاف 27ویں شب بانئ دعوتِ اسلامی امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کیT.Vپر رِلے(Relay) ہونے والی دعاء سنانے کا جیل میں انتظام کیا گیا تھا ۔ جب دعا شروع ہوئی تو انتہائی رقّت انگیز منظر تھا ،تما م قیدی ہاتھ اُٹھائے رورو کر اپنے گناہوں پر نادم ہوکر توبہ کررہے تھے۔ ان سب نے آئندہ گناہ نہ کرنے کا عزم کیا اورامیرِ اہلِسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے ذَرِیعے سلسلۂ عالیہ قادریہ رضویہ عطّاریہ میں داخل ہوکر عطاری بھی بن گئے ۔