Brailvi Books

ٹی وی اور مووی
10 - 31
 (۹)ہوٹل کے مالِک کی توبہ
    ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ جب میں جیل میں معتکفین کی خیر خواہی کے سلسلے میں سحری کے وقت روٹیاں لینے کے لئے ایک ہوٹل پر پہنچا تو دیکھا کہ ہوٹل کے مالک پربھی رقّت طاری تھی ۔اس نے بتایا کہ ابھی میں بھی T.Vپر ہونے والی دُعاء میں شریک تھا،دعا کے دوران مجھے بہت رونا آیا اور میں نے اپنے تمام گناہوں سے بھی توبہ کرلی ہے اور آئندہ بچنے کا عہد بھی کیاہے آپ دعا کریں کہ ا للہ استقامت دے ۔ پھر اس نے روٹیوں کی رقم میں بھی کافی رعایت کی۔اسی وقت ہوٹل میں موجود ایک اور شخص نے بتایا کہ میں بھی دعاء میں شریک تھا، میں زندگی میں پہلی بار گناہوں کو یاد کرکے اتنا رویا ہوں ۔یہ کہتے ہوئے اس نے ہاتھوں ہاتھ تین ہزار روپے سحری و افطاری کی مد میں کُلّی اختیارات کے ساتھ پیش کئے ۔
صَلُّو اعَلَی الْحَبِيْب      صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلیٰ مُحَمَّد
امیرِاَہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ اور مووی
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!تادمِ تحریر امیرِ اہلِسنّت دامت برکاتہم العالیہ کا نہ چِہرہ T.V.پر دیکھا گیا ہے نہ ہی مووی منظرِ عام پر آئی ہے ، تاہم دنیا کے کثیر ممالک کے لوگوں کااس پر اصرار ہے کہ ''جب کثیر مفتیانِ کرام کے مطابق ازروئے شرع جائزامورکی مووی فلم دیکھنا، بنانا اور بنوانا جائز ہے۔لہٰذا امیرِ اہلِسنّت دامت برکاتہم العالیہ کواصلاحِ امت کے عظیم مقصد کے پیشِ نظر اپنی مووی منظرِ عام
Flag Counter