Brailvi Books

ٹی وی اور مووی
7 - 31
دامت برکاتہم العالیہ کے T.Vپر(محض آوازکے ذریعے) دعاکروانے اورمووی کے ذریعے تبلیغ کی تیاریوں کا سن کر میں مطمئن ہوگیا ہوں،اب میرا ذہن صاف ہوگیا ہے۔

    لہٰذا میں نے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہونے کی نیت کرلی ہے اور یہ بھی نیت کرتا ہوں کہ داڑھی شریف رکھنے کے ساتھ ساتھ عمامہ شریف بھی سجاؤں گا۔
صَلُّو اعَلَی الْحَبِيْب      صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلیٰ مُحَمَّد
 (۴) صحبتِ بد سے نَجَات
    ایک اسلامی بھائی نے بتایا کہ ہمارے پڑوس میں ایک سنی گھرانا بدعقیدہ لوگوں کی صحبت کے باعث عقائد کے معاملے میں تذبذُب کا شکار ہوچکاتھا۔ اسی گھر کے ایک فرد نے بتایا کہ جب27ویں شب امیرِ اَہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی دعا T.Vپر شروع ہوئی تو ہم سب گھر والے شریک ہوگئے، دعا اسقدر پر سوز تھی کہ سارے گھر والے رو رہے تھے اور میری حالت سب سے زیادہ غیر تھی۔
    اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ مجھ سمیت تمام گھر والے امیرِ اَہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ سے مرید ہوکر عطاری بن گئے۔ ہم نے دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کی بھی نیت کی ہے۔
صَلُّو اعَلَی الْحَبِيْب      صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلیٰ مُحَمَّد
Flag Counter