Brailvi Books

ٹی وی اور مووی
6 - 31
 (۲)آواز میں سوزو رقّت
صوبہ سندھ کے مقیم ایک اہم ذمہ دار اسلامی بھائی نے بتایا کہ T.V پر امیرِ اَہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے ارشادات و دعا آنے پر لوگوں میں بہت اچھے تاثرات پائے گئے اور دعوتِ اسلامی کی زلزلہ زدگان سے متعلق خدمات لوگوں سے پوشیدہ تھیں، جس کے باعث وہ بدگمان ہورہے تھے۔ امیرِ اَہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ نے T.Vپر بذریعہ آواز تشریف لاکر لاکھوں مسلمانوں کو بدگمانی ،غیبت، بہتان تراشی جیسے کبیرہ گناہوں سے بچانے کے ساتھ ساتھ ان کروڑوں مسلمانوں کے دلوں میں خوشی داخل کرنے کا سامان بھی کیاجو آپ کےT.V پر آنے کے خواہش مند تھے۔ان کا کہنا ہے کہ ایک انتہائی ماڈرن گھرانے کو دیکھا گیا کہ دورانِ دعا تمام گھر والے ہاتھ اٹھا کر دعا میں مصروف تھے اوران کی آنکھوں سے آنسو جاری تھے۔ بعدِ دعا وہ گھر والے دینی ماحول سے دُور ہونے کے باوجود یہ کہتے دکھائی دئيے کہ ،''الیاس قادری صاحب مدظلہ العالی کی آواز میں کس قدر درد اور سوز ہے ہمارا تو رواں رواں کانپ رہا تھا۔''
صَلُّو اعَلَی الْحَبِيْب      صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلیٰ مُحَمَّد
 (۳)کراچی یونیورسٹی کا طالبِ علم
    باب المدینہ (کراچی )یونیورسٹی کے ایک طالبِ علم نے کچھ اس طرح کی پرچی دی کہ پہلے میں دعوتِ اسلامی والوں کو پرانے خیالات پر مبنی سوچ کا حامل سمجھتا تھا۔ اسی وجہ سے میں ان سے دُور تھا اور بدظن تھا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ امیرِ اَہلسنّت
Flag Counter