ٹی وی اور مووی |
اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ و سلم انہیں مسکر ا مسکرا کر ملاحظہ فرما رہے ہیں ۔ میں نے ان لوگوں کو پہچانا کہ یہ حلیہ تو دعوتِ اسلامی والوں کا ہے ۔ میں نے سرکارِ مدینہ، سُرورِ قلب وسینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ و سلم کی خدمت میں عرض کی کہ یہ کون لوگ ہیں؟ نبی کریم رؤف رحیم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ و سلم نے مسکراتے ہوئے ارشاد فرمایا ''یہ میرے عاشق ہیں اور اسلام دشمن قوتوں کو جڑوں سے اکھاڑکر پھینکنے میں مصروف ہیں۔'' جب میں بیدار ہواتو دعوتِ اسلامی اور امیرِ ا ہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کا محب بن چکا تھا ، میری غلط فہمیاں دور ہوچکی تھیں اور اب میں تقریباً ہر بیان میں اور تحریر کے ذریعے دعوتِ اسلامی کی انقلابی کارکردگی کا چرچا کرتا ہوں۔
T.V. پربیان اور امیرِاَہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ ! اللہ و رسول عَزَّوَجَلَّ و صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ و سلم کے خاص کرم سے دعوتِ اسلامی نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے لئے دن رات مصروف ِ عمل ہے ۔ آج جب کہ میڈیا کا دورہے تونیکی کی دعوت کو تیزی سے پھیلانے کے لئے دعوتِ اسلامی نے جرأت مندانہ قدم اٹھاتے ہوئے T.Vکے ذریعے امیرِ اَہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی رقّت انگیز دعا ( بِغیر چہرے کے محض آواز کے ذریعے )بیک وقت دنیا کے تقریباً 144 ممالک میں پہنچانے کی ترکیب بنائی تو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے مختلف ممالک سے بھی مبارَک باد کے فون، خطوط اوربہاریں موصول ہونا شروع ہوگئیں جن میں سے چند منتخب بہاریں اپنے الفاظ میں پیشِ خدمت ہیں،