ٹی وی اور مووی |
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ !یہ آپ ہی کی کو ششوں کا نتیجہ ہے کہ اس مختصر سے عرصے میں دعوتِ اسلامی کا پیغام (تادم تحریر)دنیا کے تقریباً60ممالک میں پہنچ چکا ہے۔ ہزاروں مقامات پر سنتوں بھرے ہفتہ وار اجتماعات اور سنتوں کی تربیت کے مَدَنی قافلوں میں سفر کرنے والے بے شمار مبلغین اِس مقدس جذبے کے تحت اصلاح ِ امت کے کاموں میں مصروف ہیں کہ ''مجھے اپنی اورساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے''۔ ان شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ امیرِ اَہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ اوردیگر عاشقان رسول کی یہ مَدَنی کوششیں اللہ ورسول عَزَّوَجَلَّ وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی بارگاہ میں کس قدر مقبول ہیں اس کا اندازہ اس ایمان افروز بشارت سے لگائیے ۔
بارگاہِ رسالت صلی اللہ تعالی علیہ وسلم میں دعوتِ اسلامی کی مقبولیت
ہند کے ایک مفتی صاحب مدظلہ العالی نے حلفیہ بتایاکہ میں ناواقفیت اور غلط فہمی کے باعث دعوتِ اسلامی اورقبلہ امیرِ اَہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کا سخت مخالف تھا۔ چونکہ مجھے بڑے بڑے جلسوں میں تقریر کا موقع ملتارہتا ہے تو وہاں بھی میں ان کے خلاف خوب بولتاتھا۔ ایک رات جب میں سویا تو میری قسمت انگڑائی لے کر جاگ اٹھی ۔ میں نے دیکھا، ایک نوری تخت ہے جس پر حضور پُرنور شافعِ یومُ النشورصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ و سلم تشریف فرما ہیں ۔ سامنے کثیر اسلامی بھائی موجود ہیں جوسروں پر سبز عمامے کا تاج سجا ئے سفید لباس میں ملبوس ایک بڑے ستون کو پکڑ کر ہلانے میں مصروف ہیں اورآپ صلی