ٹی وی اور مووی |
ان حالات میں میڈیا کا طرزِ عمل بھی سب کے سامنے ہے ۔ فحاشی اورعریانی پھیلانے میں اس کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ، اس سے بھی زیادہ قابل ِ تشویش بات یہ ہے کہ غیر مسلم قوتیں (بشمول قادیانی گروہ )اور اصلاح کے نام پرگمراہ کُن عقائد کا پرچار کرنے والے لوگ بھی اس ذریعہ کو اپنے مذموم مقاصد کے لئے مسلسل استعمال کررہے ہیں ۔
''اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش ''کے سلسلہ میں تبلیغِ قرآن وسنت کی عالمگیرغیر سیاسی تحریک دعوت اسلامی کی کارکردگی محتاج ِ بیان نہیں اور دعوت اسلامی کے بانی اور امیر ،شیخِ طریقت، امیرِا ہلسنت، حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ سے کون واقف نہیں۔آپ دامت برکاتہم العالیہ وہ یادگار سَلَف شخصیت ہیں جو کثیرُ الکرامت بُزُرگ ہونے کے ساتھ ساتھ علماً وعَمَلاً ، قولاًوفعلاً ، ظاہراً وباطِناً اَحکاماتِ الٰہیہ کی بجا آوری اور سُنَنِ نَبَویّہ کی پیروی کرنے اورکروانے کی بھی روشن نظیر ہیں ۔ آپ اپنے بیانات ، تحریری رسائل، ملفوظات اورمکتوبات کے ذریعے اپنے متعلقین ودیگر مسلمانوں کو اِصلاح اعمال وعقائد کی تلقین فرماتے رہتے ہیں ۔ آپ کے قابلِ تقلید مثالی کردار ، اورتابع ِشریعت بے لاگ گُفتار نے ساری دنیا میں لاکھوں مسلمانوں بالخصوص نوجوانوں کی زندگیوں میں مَدَنی انقلاب برپا کردیا ہے ۔