Brailvi Books

ٹی وی اور مووی
27 - 31
کے جوازکے قائل تھے ۔ اور آپ علیہ الرحمۃ نے ٹی، وی اور مووی کے جواز پر لکھی گئی کتاب کی زور دار انداز میں تصدیق فرمائی۔ چنانچہ آپ رحمہ اللہ تعالیٰ نے نہ صرف شہزادہ محدث اعظم ہند کچھوچھوی (رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ)حضرت علامہ محمد مَدَنی میاں اشرفی مدظلہ العالیٰ کی وڈیواورٹی وی کے شرعی استعمال سے متعلق تحقیق کی تصدیق فرمائی بلکہ اس تحقیق پرانھیں رئیس المحققین کے شاندارلقب سے بھی نوازا۔ آپ رحمہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں،

''رئیس المحققین حضرت علامہ سیدمحمدمَدَنی الاشرفی الجیلانی دامت معالیہم وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ۔ مزاج اقدس؟

حضرت کامقدورگرامی شرف صدورلایا۔یادفرمائی کابے حد شکریہ ۔جناب کے ارسال کردہ استفتاء وفتاویٰ کوبغورسنا،تینوں فتاویٰ حضرت کی فہم وذکاء اورتحقیق وجستجوکامنہ بولتاشاہکارہیں۔بے شک جناب کی ذہانت اوراستنباط لائق صدستائش اورقابل تحسین اورآفرین ہیں۔آپ نے جس آسانی سے ایسے مشکل مسائل کوعام فہم اندازمیں ڈھال کرحل فرمایاہے وہ آپ ہی کاحصہ ہے۔بزرگان دین اورعلماء امت کے مختلف اقوال کوجس عمدگی سے بیان فرمایاہے اورجس حسن وخوبی سے نبھایاہے وہ آپ کی انشراح صدراورعُلومِ عقلی اورنقلی میں مہارت تامہ کامظہراتم ہے۔خصوصاًطرزِاستدلال اور اندازِ تحریرباعث رشک ہیں۔