Brailvi Books

ٹی وی اور مووی
21 - 31
ایسی دُعاء کبھی نہیں سُنی تھی ، اب دعوتِ اسلامی کیلئے ہماری مسجِد کے دروازے ۲۵ گھنٹے کھُلے ہیں ۔برائے کرم! سنّتوں بھرے درس و بیان کے ذَرِیعے ہمارے یہاں کے نَمازیوں کو فیضیاب کیجئے ۔
۲۷ ویں شب کی دعاء
    جن چینلز پر بیان رِلے ہوا تھا، لوگوں نے اُن کی بھی خوب پذیرائی کی لھٰذا انہوں نے حُسنِ ظن کی بِناء پر اجازت کے بِغیر ہی ۲۷ ویں شبِ رَمَضان المبارک ۱۴۲۶؁ھ کی دُعاء براہِ راست رلے کرنے کے اِعلانات جاری کردئیے ۔ مَدَنی مرکز نے T.V.والوں کے حُسنِ ظن کی لاج رکھتے ہوئے بعض تَحَفُّظات طے کرکے اجازت دیدی۔تَحَفُّظات میں یہ بھی شامل تھا کہ دُعاء وغیرہ سے قبل نہ مُوسیقی ہوگی نہ ہی عورَت کی تصویر و آواز میں اِعلان کیا جائے گا اور دَورانِ دُعاء اشتہار وغیرہ بھی نہیں دیا جائیگا ۔ چُنانچِہ دعوتِ اسلامی کے عالمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں ہونے والے حَرَمَینِ طَیِّبَین کے بعد دنیائے اسلام کے غالِباً سب سے بڑے اعتِکاف( جس میں کم و بیش 3100مُعتکفِین تھے) میں رَمَضانُ المبارک  ۱۴۲۶؁ ھ کی ۲۷ ویں شب کواندازاً لاکھوں مسلمانوں کو گناہوں سے توبہ کروا کر نَمازوں کی پابندی اور دیگر گناہوں سے بچنے کا عہد لیکر سرکارِغوث پاک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا مرید کروایا گیا اور وہاں پڑھی جانے والی '' الوادع ماہِ رمضان'' اور اس کے بعد ہونے والی دُعاء کی صِرف آواز T.V.کے بعض چینلز پر براہِ راستRELAY کی گئی ۔
Flag Counter