Brailvi Books

ٹی وی اور مووی
1 - 31
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ 

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ؕ
T.Vاور مووي
شیطٰن لاکھ سستی دلائے مگر اس رسالے کو اوّل تا آخر ضَرور پڑھیں۔
دُرُود شریف کی فضیلت
    عاشقِ اعلیٰ حضرت ،امیرِ اہلسنت با نئیِ دعوتِ اسلامی، حضرت علا مہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطارقادری رَضَوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنے رسالے ضیائے درودوسلام میں فرمانِ مصطفی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّم نقل فرماتے ہیں،''جو مجھ پر شبِ جُمُعَہ اور جُمُعَہ کے روز سو بار دُرُود شریف پڑھے، اللہ تعالیٰ اس کی سو حاجتیں پوری فرمائے گا۔ ''
 (التفسیر درِ منثور ج ۶ص ۶۰۴)
صَلُّو اعَلَی الْحَبِيْب      صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلیٰ مُحَمَّد
وقت کی ضَرورت
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! فی زمانہ حالات بڑی تیزی کے ساتھ تنزلی کی طرف بڑھتے ہی چلے جا رہے ہیں ۔ ایک طرف بے عملی کا سیلاب اپنی تباہی مچا رہا ہے تو دوسری طرف بد عقیدگی کے خوفناک طوفان کی ہولناکیاں بربادی کے بھیانک مناظر پیش کررہی ہیں۔
Flag Counter