ٹی وی اور مووی |
پرستی اور گناہوں کے دلدل میں دھنستے چلے جارہے ہیں، امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے سنّتوں بھرے اصلاحی بیانات اور پُر تاثیر جلوؤں کی بَرَکت سے تائب ہوکر نہ صرف فرائض و واجِبات پر کاربند ہونانصیب ہوگا بلکہ وہ سنّتوں کی چلتی پھرتی تصویر بن کر عاشِقانِ رسول کے ہمراہ مَدَنی انعامات کی خوشبو سے معطّر معطّرسنّتوں بھرے مَدَنی قافِلوں کے ذَرِیعے اس کوشِش میں مصروف ہوجائیں گے کہ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشِش کرنی ہے ۔ان شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ
سوال: جن گھروں میں T.V.نہیں وہ کیا کریں ؟ جواب :جن خوش نصیب لوگوں کے گھروں میں T.V.ابھی تک داخِل نہیں ہوا، انہیں اب بھی T.V.گھرمیں لانے کی قطعاً حاجت نہیں، وہ اس بات کو پیشِ نظر رکھیں کہ T.V. میں بیان وغیرہ کے ذَرِیعے تواُن لوگوں تک پہنچنا مقصود ہے جن کے گھروں میں T.V.موجود ہے اور وہ اس کے ناجائز استعمال کے ذَرِیعے بربادی کے سامان کررہے ہیں ۔لہٰذا اگر کوئی امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی زیارت کرناچاہے اور سنّتوں بھرے بیانات سے مستفیض ہونا چاہے تو وہ بآسانی کمپیوٹر کے ذَرِیعے اپنی اس مُبارک خواہش کو عملی جامہ پہنا سکتا ہے۔