میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!جب T.V.پہلے ہی سے گھروں میں داخل ہے اور اس کا ناجائز استعمال بھی بھرپورطریقے سے جاری ہے اور اس میں اضافہ ہی ہوتا چلا جارہا ہے اور اسے گھروں سے نکالنے کی فی الحال کوئی صورت نظر نہیں آرہی ہے ۔ایسے نازک حالات میں کہ جب شریعت میں ''مووی''کی اجازت کی صورت نکلتی ہے ، اگر قبلہ شیخِ طریقت امیرِِ اہلسنّت مووی کے ذَرِیعے اپنے پر تاثیر سنّتوں بھرے بیانات فرمائیں گے تو اللہ تعالیٰ کی رحمت سے امید ہے کہ تو ان بیانات کی بَرَکت سے لوگ فلمیں ،ڈِرامے ، گانے باجے وغیرہ دیکھنے سننے کے بجائے ان شآء اللہ عَزَّوَجَلَّT.V.پر صرف صحیح العقیدہ سنّی عُلماء کے بیانات یا حمد و نعت سننا شروع کردیں گے اور ان شآ ء اللہ عَزَّوَجَلَّ T.Vکا استعمال شرعی اجازت تک محدودہوجائے گا ۔
اس کے علاوہ وہ لوگ جو T.V.کے ناجائز استعمال کی نحوست کے باعث فیشن