Brailvi Books

ٹی وی اور مووی
16 - 31
وسلم کی کیفیّت و رقّت سخت سے سخت دلوں کو بھی نرم کردیتی ہے ، جن کی صحبت ذَرِیعۂ اصلاحِ اعمال ہے ،کروڑوں قلوب جن کی محبت میں گَرِفتار اور آنکھیں زِیارت کیلئے بے قرار ہیں ، مووی کی شرعی اجازت سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے امّت کی اصلاح کے مقدّس جذبے کے تحت V.C.Dکے ذَرِیعے دنیا کے سامنے جلوہ فرما ہوں تو ساری دنیا میں مَدَنی انقلاب برپا ہوسکتا ہے ۔(ان شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ )
نناوے فیصد گھروں میں ۔T.V
    الحمد للہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی T.V.کے ذَرِیعے پھیلنے والی فحاشی و عریانی کے خلاف بہت پہلے ہی سے عملی جہاد میں مصروف ہے ۔جس کی برکت سے ایک بڑی تعداد میں T.V.، گھروں سے باہر ہوئے ۔مگر اس کے باوجود T.V. خریدنے والوں کی تعداد کم ہونے کے بجائے مزید بڑھتی جارہی ہے ۔ اب عالم یہ ہے کہ اس وقت بد قسمتی سے ننانوے فیصد سے زائدگھروں میں T.V.داخل ہونے میں کامیاب ہوچکا ہے اور دن رات گناہوں کا بازار گرم ہے ۔

    رہے وہ ایک فیصد لوگ جن کے گھروں میں T.Vنہیں ہے تو وہ بھی کسی نہ کسی سبب مَثَلاً کسی حادثے یاناگہانی آفت کی صورت میں اس کی تصویری جھلکیاں دیکھنے کے لئے T.V.پرنظر ڈال ہی لیتے ہیں ۔بالفرض اگروہ اس صورت میں بھی اپنا دامن
Flag Counter