Brailvi Books

ٹی وی اور مووی
15 - 31
دامت برکاتہم العالیہ کے چہرے مبارک کی زیارت کررہا تھا اور روتا جارہا تھاجبکہ نوالہ اس کے ہاتھ سے گرچکا تھا۔ کمرے میں عجیب رقّت انگیز ماحول بن گیا۔اور حیرت کی بات یہ تھی کہ امیرِ اَہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ نے (اپنی زبان سے)نہ تو کوئی بیان فرمایا اور نہ ہی آپ نے کوئی ملفوظات ارشاد فرمائے بلکہ آپ توکھانے میں مصروف تھے مگروہ فوجی افسرصرف آپ کے چہرۂ مبارک کو دیکھ دیکھ کررو ئے جارہاتھا ۔واقعی''ولی کامل'' کی پہچان کسی نے صحیح بتائی، کہ جسے دیکھ کر اللہ عَزَّوَجَلَّ کی یاد آجائے۔

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اس سے معلوم ہواکہ مووی کے ذریعے اگر پوری دنیاکو امیرِ اہلِسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی زیارت کی سعادت مل جائے تو نہ جانے کتنے لوگوں کی بگڑی بن سکتی ہے اورہزار ہا لوگوں کی زندگیوں میں مَدَنی انقلاب برپا ہوسکتا ہے ۔
تقوی اور پرہیز گاری کے انوار
    فی زمانہ T.Vپر آنے والے اکثر لوگ عموماًلفظوں کے کھیل کے ماہر اور ظاہر ی شخصیت کے حامل ہوتے ہیں۔ ایسے حالات میں اگر زمانے کے ولی سلسلۂ عالیہ قادریہ کے عظیم بزرگ یادگار سَلَف شخصیت ،شیخِ طریقت ، امیرِ اہلِسنّت دامت برکاتہم العالیہ جن کا چہرۂ مبارک تقویٰ پرہیزگاری اور عبادت کے انوار سے منوّر ہے ، جن کی زیارت کرنے والے کی زبان بے ساختہ ''سبحان اللہ '' جاری ہوجاتا ہے ،آنکھیں جذباتِ تأثُّر سے بھیگ جاتی ہیں ، جن کے خوفِ خداعَزَّوَجَلَّ اور عشقِ رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ
Flag Counter