مَدَنی التجاء امیرِ اَہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی بارگاہ میں بھی بار بار کچھ اس طرح سے عرض کی جارہی ہے کہ شرعی اجازت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کے مقدس جذبے کے تَحت بذریعہ مووی بھی لوگوں کی اصلاح کی کوششفرمائيے۔ان شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ ساری دنیا اس کی بَرَکات سے مستفیض ہوگی۔
الحمدللہ عَزَّوَجَلَّ! امیرِ اَہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ پر اللہ و رسول عَزَّوَجَلَّ و صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کاخاص کرم ہے ۔ ان کی شخصیت میں اللہ تعالیٰ نے ایسی تاثیر عطا فرمائی ہے کہ کئی گناہ گار صرف آپ کی زیارت کی بَرَکت سے ہی تائب ہوجاتے ہیں، نیکوکاروں کی رقتِ قلبی میں اضافہ ہوتا ہے اور آپ کی صحبت اصلاحِ اعمال کا ذریعہ بنتی ہے۔اس ضمن میں دوایمان افروز سچے واقعات کا بغور مطالعہ فرمائیں۔