Brailvi Books

سوانحِ کربلا
88 - 188
اس لئے علمائے کرام نے تصریح فرمائی کہ حضور سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے بلدۂ پاک کے باشندوں کا ادب کرنا چاہیے اورحضورپاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے جوارِ پاک کی حرمت کا لحاظ رکھنا لازم ہے چہ جائیکہ حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی ذات پاک۔(1)

دیلمی نے مرفوعاً روایت کی ہے کہ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے ارشاد فرمایا کہ جو مجھ سے توسّل کی تمنا رکھتا ہوا وریہ چاہتا ہوکہ اسکو میری بارگاہِ کرم میں روزِقیامت حقِ شفاعت ہوتو چاہیے کہ وہ میرے اہلبیت علیہم الرضوان کی نیاز مندی کرے اور انکو خوشنود رکھے ۔(2)

    امام ترمذی نے حضرت حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی کہ حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایاکہ ''یہ فرشتہ آج سے پہلے کبھی زمین پر نازل نہ ہوا تھا اس نے حضرت رب العزت سے مجھ پر سلام کرنے اور یہ بشارت پہنچانے کی اجازت چاہی کہ حضرت خاتون جنت فاطمہ زہرا رضی اللہ تعالیٰ عنہا جنتی بیبیوں کی سردار ہیں اور حسنین کریمین رضی اللہ تعالیٰ عنہما جنتی جوانوں کے۔'' (3)

    ترمذی وابن ما جہ ،ابن حبان و حاکم نے روایت کیا ہے کہ حضور انور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا :''جو اِن اہلِ بیت سے محار بہ (جنگ) کرے میں اس کا محارب ہوں اور جوان سے صلح کرے اس کی مجھ سے صلح ہے۔''(4)
1۔۔۔۔۔۔ الصواعق المحرقۃ، الباب الحادی عشر، المقصد الثالث...الخ، ص۱۷۵

2۔۔۔۔۔۔ الصواعق المحرقۃ، الباب الحادی عشر، المقصد الرابع...الخ، ص۱۷۶

3۔۔۔۔۔۔سنن الترمذی،کتاب المناقب،باب مناقب ابی محمد الحسن بن علی...الخ، 

الحدیث:۳۸۰۶،ج۵،ص۴۳۱

4۔۔۔۔۔۔سنن الترمذی،کتاب المناقب،باب فضل فاطمۃ رضی اﷲعنہا،الحدیث:۳۸۹۶، 

ج۵،ص۴۶۵
Flag Counter