Brailvi Books

سوانحِ کربلا
86 - 188
اور جن کی میں پہلے شفاعت کروں گا و ہ افضل ہیں۔(1)

     بزارو طبرانی و ابو نعیم نے روایت کی کہ حضور اقدس علیہ الصلوٰۃ والسلام نے فرمایا کہ حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا پاک دامن ہیں پس اللہ تعالیٰ نے ان کو اور ان کی ذریت کونا رپر حرام فرمایا۔ (2)

    بیہقی اور ابوالشیخ اور دیلمی نے روایت کیاکہ آنحضرت صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ کوئی بندہ مومن کامل نہیں ہوتا ......یہاں تک کہ میں ا س کو اس کی جان سے زیادہ پیارا نہ ہوں اور میری اولاد اس کو اپنی جان سے زیادہ پیاری نہ ہوا ور میرے اہل ان کو اپنے اہل سے زیادہ محبوب نہ ہوں اور میری ذات اس کو اپنی ذات سے زیادہ اَحب نہ ہو۔ (3)

دیلمی نے روایت کی کہ حضورعلیہ الصلوٰۃ والسلام نے فرمایا کہ اپنی اولاد کو تین خصلتیں سکھاؤ، اپنے نبی کی محبت اور ان کے اہل بیت کی محبت اور قرآن پاک کی قرأت۔ (4)

    دیلمی نے روایت کی کہ حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایاکہ جو اللہ کی محبت رکھتا ہے وہ قرآن کی محبت رکھتا ہے اور جو قرآن کی محبت رکھتا ہے میری محبت رکھتا ہے اور جو میری محبت رکھتا ہے میرے اصحاب اور قرابت داروں کی محبت رکھتا ہے۔(5)

    امام احمد نے روایت کیا حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایاکہ جو شخص اہل
1۔۔۔۔۔۔المعجم الکبیر للطبرانی، مجاہد عن ابن عمر، الحدیث:۱۳۵۵۰،ج۱۲،ص۳۲۱

2۔۔۔۔۔۔کنزالعمال،کتاب الفضائل، فضل اہل بیت، الحدیث:۳۴۲۱۵،ج۱۲،ص۵۰

3۔۔۔۔۔۔شعب الایمان للبیہقی،باب فی حب النبی،فصل فی براء تہ فی النبوۃ، الحدیث:۱۵۰۵، 

ج۲،ص۱۸۹

4۔۔۔۔۔۔کنزالعمال،کتاب النکاح، قسم الاقوال، الحدیث:۴۵۴۰۱،ج۱۶،ص۱۸۹

5۔۔۔۔۔۔الصواعق المحرقۃ، الباب الحادی عشر، المقصد الثانی...الخ، ص۱۷۳
Flag Counter