Brailvi Books

سوانحِ کربلا
83 - 188
میں شان مملکت وسلطنت پیدا ہوئی تو قدرت نے آل طاہر کو اس سے بچا یا اور اس کے عوض خلافت باطنہ عطا فرمائی ۔

    حضرات صوفیہ کا ایک گروہ جزم کرتا ہے کہ ہر زمانہ میں قطب اولیا ء، آل ِرسول ہی میں سے ہوں گے ۔اس تطہیر کا ثمرہ ہے کہ صدقہ ان پر حرام کیا گیا کیونکہ اس کو حدیث شریف میں صدقہ دینے والوں کا میل بتا یا گیا ہے مع ذلک اس میں لینے والے کی سَبْکی بھی ہے بجائے اس کے وہ خمس وغنیمت کے حقدار بنائے گئے جس میں لینے والا بلندو بالا ہوتا ہے ۔اس آل پاک کی عظمت وکرامت یہاں تک ہے کہ حضورسیدعالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں تم میں دو چیزیں چھوڑتا ہوں جب تک تم انھیں نہ چھوڑو گے ہر گز گمراہ نہ ہوگے ۔ایک کتاب اللہ ،ایک میری آل ۔(1)

دیلمی نے ایک حدیث روایت کی کہ حضور اقدس علیہ وآلہ الصلوٰۃ والتسلیمات نے ارشاد فرمایا :دعا رکی رہتی ہے جب تک کہ مجھ پر اور میرے اہل بیت پر درودنہ پڑھا جائے۔(2)

    ثعلبی نے حضرت امام جعفر صادق رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے روایت کی کہ آپ نے آیت
 وَاعْتَصِمُوۡا بِحَبْلِ اللہِ جَمِیۡعًا وَّلَا تَفَرَّقُوۡا
 (3) کی تفسیر میں فرمایا کہ ہم ہی حبل اللہ ہیں۔(4) 

دیلمی سے مرفوعاً مروی ہے حضورعلیہ الصلوٰۃوالتسلیمات نے ارشاد فرمایا کہ میں نے
1۔۔۔۔۔۔الصواعق المحرقۃ، الباب الحادی عشر، الفصل الاول،ص۱۴۴۔۱۴۵ ملتقطاً

والمستد رک للحاکم،کتاب معرفۃ الصحابۃ،باب من کنت مولاہ...الخ،الحدیث:۴۶۳۴،ج۴،ص۷۲

2۔۔۔۔۔۔کنزالعمال،کتاب الاذکار، قسم الاقوال، الحدیث۳۲۱۲،ج۲،ص۳۵

3۔۔۔۔۔۔ترجمہء کنز الایمان: اور اللہ کی رسّی مضبوط تھام لوسب ملکر اور آپس میں پھٹ نہ جانا۔(پ۴،اٰل عمرٰن:۱۰۳)

4۔۔۔۔۔۔الصواعق المحرقۃ، الباب الحادی عشر، الفصل الاول فی الآیات الواردۃ فیہم، ص۱۵۱
Flag Counter