جَلاَلُ الدِّیْن اَلسُّیُوْطِیُّ رَحِمَہُ اللہُ فِیْ تَارِیْخِ الْخُلَفَاءِ اگرچہ صحابہ کرام و تابعین وغیر ہم کی کثیر جماعتوں نے اس پر زوردیا ہے کہ صدیق اکبر سب سے پہلے مومن ہیں۔ مگر بعض حضرات نے یہ بھی فرمایا کہ سب سے پہلے مومن حضرت علی ہیں۔ بعض نے یہ کہا کہ حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سب سے پہلے ایمان سے مشرف ہوئیں ۔ان اقوال میں حضرت امام عالی مقام اما م الائمۃ سراج الامۃ حضرت امام اعظم ابوحنیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس طرح تطبیق دی ہے کہ مردوں میں سب سے پہلے حضرت ابوبکر مشرف بایمان ہوئے اور عور توں میں حضرت ام المومنین خدیجہ اور نو عمر صاحبزادوں میں حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین۔ (1)
ابن ابوخیثمہ نے بہ سند صحیح زیدبن ارقم سے روایت کی کہ سب سے پہلے حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کے ساتھ نماز پڑھنے والے حضرت ابوبکرہیں۔(2)
ابن اسحق نے ایک حدیث روایت کی کہ حضور اقدس نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ سوائے ابوبکر کے اور کوئی ایسا شخص نہیں جو میری دعوت پر بے توقف و تامل ایمان لایا ہو۔(3)
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے اسلام لانے کے وقت سے دمِ آخر تک حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی برکاتِ صحبت سے فیضیاب رہے اور سفر وحضر میں کہیں حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے جدا نہیں ہوئے اور سوائے اس حج و غزوہ کے جس کی حضور نے اجازت عطافرمائی اور کوئی سفر حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے علیحدہ نہ کیا۔ تمام