Brailvi Books

سوانحِ کربلا
36 - 188
پہنچی تو حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے دو مرتبہ فرمایاکہ ابوبکرنے سچ کہا۔(1)
حضرت صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا اسلام
    محدّثین کی جماعتِ کثیرہ اس پرزور دیتی ہے کہ حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سب سے پہلے اسلام لائے۔(2)

     ابن عسا کرنے حضرت علی مرتضیٰ کرم اللہ وجہہ سے روایت کی ہے کہ مردوں میں سب سے پہلے حضرت ابوبکر ایمان لائے۔ اسی طرح ابن سعد نے ابو اَرویٰ دوسی سے اسی مضمون کی حدیث روایت کی۔ طبرانی نے معجم کبیر میں اور عبداللہ بن احمد نے زوائد الزہد میں شعبي سے روایت کی کہ انہوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سوال کیا کہ صحابہ کرام میں اول الاسلام کون ہیں۔ فرمایا: ابوبکر صدّیق اورحضرت حسّان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے وہ اشعار پڑھے جو حضرت صدّیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی مدح میں ہیں اور ان میں آپ کے سب سے پہلے اسلام لانے کا ذکر ہے۔ ابو نعیم نے فرات بن سائب سے ایک روایت کی ہے اس میں ہے کہ میں نے میمون بن مہران سے دریافت کیا کہ ابوبکر پہلے اسلام لائے یاعلی؟ انہوں نے جواب دیا کہ ......حضرت ابو بکر بَحِیریٰ راہب کے زمانہ میں ایمان لائے۔ اس وقت تک حضرت علی مرتضیٰ پیدا بھی نہ ہوئے تھے۔(3)

    صحابہ و تابعین وغیرہم کی ایک جماعت کثیرہ اس کی قائل ہے کہ سب سے پہلے مومن حضرت ابوبکر صدیق ہیں اور بعضوں نے اس پر اجماع کیاہے۔ذَکَرَہُ الْعَلَّامَۃُ
1۔۔۔۔۔۔تاریخ الخلفاء،ابوبکر الصدیق رضی اللہ تعالٰی عنہ،فصل کان ابوبکر اعف الناس 

فی الجاہلیۃ،ص۲۴ 

2۔۔۔۔۔۔اسد الغابۃ فی معرفۃ الصحابۃ، عبد اﷲ بن عثمان ابوبکر الصدیق،ج۳،ص۳۱۷

3۔۔۔۔۔۔تاریخ الخلفاء، ابوبکر الصدیق رضی اللہ تعالٰی عنہ، فصل فی اسلامہ، ص۲۵ملخصاً
Flag Counter