قُلْ اِنۡ کَانَ اٰبَآؤُكُمْ وَاَبْنَآؤُكُمْ وَ اِخْوَانُكُمْ وَاَزْوَاجُكُمْ وَعَشِیۡرَتُكُمْ وَ اَمْوَالُۨ اقْتَرَفْتُمُوۡہَا وَتِجَارَۃٌ تَخْشَوْنَ کَسَادَہَا وَمَسٰکِنُ تَرْضَوْنَہَاۤ اَحَبَّ اِلَیۡكُمۡ مِّنَ اللہِ وَرَسُوۡلِہٖ وَجِہَادٍ فِیۡ سَبِیۡلِہٖ فَتَرَبَّصُوۡا حَتّٰی یَاۡتِیَ اللہُ بِاَمْرِہٖ ؕ وَاللہُ لَا یَہۡدِی الْقَوْمَ الْفٰسِقِیۡنَ ﴿٪۲۴﴾
فرمادیجئے کہ اگر تمہارے باپ اور تمہارے بیٹے اور تمہاری عورتیں او ر تمہارا کنبہ اور تمہاری کمائی کے مال اور وہ تجارت جس کے نقصان کا تمہیں ڈر ہے اور تمہاری پسند کے مکان یہ چیزیں تمہیں اللہ اور اس کے رسول اور اس کی راہ میں لڑنے سے زیادہ پیاری ہوں تو انتظار کرو کہ اللہ اپنا حکم لائے اور اللہ فاسقوں کو راہ نہیں دیتا
1۔۔۔۔۔۔ترجمہ کنزالایمان :اے ایمان والو اپنے باپ اور اپنے بھائیوں کودوست نہ سمجھو اگر وہ ایمان پر کفر
پسند کریں اور تم میں جو کوئی ان سے دوستی کریگاتو وہی ظالم ہیں۔ (پ۱۰،التوبۃ:۲۳)
2۔۔۔۔۔۔ترجمہ کنز الایمان :تم فرماؤاگرتمہارے باپ اور تمہارے بیٹے اور تمہارے بھائی اور تمہاری عورتیں
اور تمہارا کنبہ اور تمہاری کمائی کے مال اور وہ سودا جس کے نقصان کا تمہیں ڈر ہے اور تمہارے پسند
کے مکان یہ چیزیں اللہ اور اس کے رسول اور اس کی راہ میں لڑنے سے زیادہ پیاری ہوں تو راستہ
دیکھو یہاں تک کہ اللہ اپنا حکم لائے اور اللہ فاسقوں کو راہ نہیں دیتا۔ (پ۱۰،التوبۃ:۲۴)