Brailvi Books

سوانحِ کربلا
18 - 188
الحکماء یکتائے زمانہ تھے مفردات ادویہ کے خواص ازبر تھے مرکبات میں بھی خاصی صلاحیتوں کے مالک تھے جامعہ نعیمیہ سے فارغ ہونے والے بہت سے علماء نے آپ سے علم طب بھی حاصل کیا۔ آپ کا جووقت تبلیغ و تدریس سے بچتا تھا اس میں آپ طب و حکمت کے ذریعہ خدمت خلق فی سبیل اللہ فرمایا کرتے تھے۔
تقریر ومناظرہ:
   حضرت صدر الافاضل کو تفسیر، حدیث، علم کلام، فقہ واصول، ہیئت وریاضی، نجوم، علم التوقیت وعلم الفرائض اوردیگر علوم وفنون کے علاوہ فن تقریرو مناظرہ میں بھی مہارت حاصل تھی۔ آپ اپنے وقت کے تقریباً تمام فِرَقِ باطلہ سے نبرد آزما رہے، ایک سے بڑھ کر ایک مناظر آپ کے مقابل آیا لیکن ہمیشہ میدان آپ کے ہاتھ رہا۔آپ کا انداز اور طرز استدلال بالکل واضح اور روشن ہوتا ،مُغْلَقَات ومُعْضِلَات اور طویل ابحاث کو مختصر مگر جامع الفاظ میں نہایت وضاحت سے بیان کرتے ۔جو دلائل و حجج قائم فرماتے کسی کو اتنی طاقت نہ ہوتی کہ توڑ سکتا مخالف ایڑی چوٹی کا زور لگاتا لیکن ناممکن تھا کہ جو گرفت فرمائی تھی اس سے گُلُو خلاصی پاسکتایا وہ گرفت نرم پڑ جاتی،مخالف غضب و عناد میں انگلیاں چباتے مگر کچھ نہ کر سکتے۔صدر الافاضلرحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی یہ صفت توآپ کا خاصہ تھی کہ دوران گفتگو کبھی بھی کسی کے ساتھ ناشائستہ وغیر مہذب کلمات زبان مبارک پرنہ لاتے مقابل کی تَضْحِیْک وتحمیق کا شائبہ تک آپ کی بحث واستدلال میں نہ ملتا۔

    بسا اوقات مناظرے کا کام اپنے تلامذہ سے بھی لیا کرتے چنانچہ مقابل کے علمی معیار کا اندازہ لگا کر موضوع مناظرہ کے متعلق تلامذہ کو پہلی ہی گفتگو میں جواب اور جواب الجواب تلقین فرما دیا کرتے تھے اور بتا دیتے کہ مخالف یہ جواب دے گا اس
Flag Counter