Brailvi Books

سوانحِ کربلا
173 - 188
     بیہقی نے امِ حبان سے روایت کی ہے کہ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شہادت کے دن اندھیرا ہوگیا اور تین روزکامل اندھیرا رہا اورجس شخص نے منہ پر زعفران (غازہ )ملااس کا منہ جل گیا اور بیت المقدس کے پتھروں کے نیچے تازہ خون پایا گیا۔(1)

    بیہقی نے حمید بن مرہ سے روایت کی کہ یزید کے لشکریوں نے لشکر امام رضی اللہ تعالیٰ عنہ میں ایک اونٹ پایااور امام رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شہادت کے روز اس کو ذبح کیا اور پکایا تو اندراین کی طرح کڑواہوگیااور اس کو کوئی نہ کھا سکا۔(2)

    ابو نعیم نے سفیان سے روایت کی وہ کہتے ہیں کہ مجھ کو میری دادی نے خبر دی کہ حضرت امام رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شہادت کے دن میں نے دیکھا دَرْس (کُسُم) راکھ ہوگیا اور گوشت آگ ہوگیا۔(3)

    بیہقی نے علی بن مسہرسے روایت کی کہ میں نے اپنی دادی سے سنا وہ کہتی تھیں کہ میں حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شہادت کے زمانہ میں جوان لڑکی تھی، کئی روز آسمان رویا، یعنی آسمان سے خون برسا۔(4) بعض مؤرخین نے کہا ہے کہ سات روز تک آسمان خون رویا، اس کے اثر سے دیواریں اور عمارتیں رنگین ہوگئیں او ر جو کپڑا اس سے
1۔۔۔۔۔۔البدایۃ والنہایۃ، سنۃ احدی وستین، فصل فی یوم مقتل الحسین رضی اللہ عنہ،ج۵، 

ص۷۱۰ ملتقطاً 

2۔۔۔۔۔۔دلائل النبوۃ للبیہقی، جماع ابواب اخبار النبی صلی اللہ علیہ وسلم بالکوائن...الخ، 

باب ما روی فی اخبارہ بقتل ابن ابنتہ ابی عبد اللہ الحسین...الخ، ج۶، ص۴۷۲

3۔۔۔۔۔۔دلائل النبوۃ للبیہقی، جماع ابواب اخبار النبی صلی اللہ علیہ وسلم بالکوائن...الخ،

باب ما روی فی اخبارہ بقتل ابن ابنتہ ابی عبد اللہ الحسین...الخ، ج۶، ص۴۷۲

4۔۔۔۔۔۔دلائل النبوۃ للبیہقی، جماع ابواب اخبار النبی صلی اللہ علیہ وسلم بالکوائن...الخ، 

باب ما روی فی اخبارہ بقتل ابن ابنتہ ابی عبد اللہ الحسین...الخ، ج۶، ص۴۷۲
Flag Counter