Brailvi Books

سوانحِ کربلا
172 - 188
جب خبر ا ۤئی تو معلوم ہوا کہ حضرت امام رضی اللہ تعالیٰ عنہ اسی وقت شہید کیے گئے۔(1)

    حاکم نے بیہقی میں حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے ایک حدیث روایت کی۔ انہوں نے بھی اسی طرح حضور علیہ الصلوٰۃ والتسلیمات کو خواب میں دیکھاکہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے سرِمبارک و ریشِ اقدس پر گَرْدو غُبار ہے، عرض کیا :جان ماکنیزان نثار تو باد۔ یارسول اللہ! صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلمیہ کیا حال ہے؟ فرمایا: ابھی امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مقتل میں گیا تھا۔(2)

    بیہقی وابو نعیم نے بصر ہ ازدیہ سے روایت کی کہ جب حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ شہید کیے گئے تو آسمان سے خون برسا۔ صبح کو ہمارے مٹکے، گھڑے اور تمام برتن خون سے بھرے ہوئے تھے۔(3)

     بیہقی وابو نعیم نے زہری سے روایت کی کہ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ جس روز شہید کئے گئے اس روز بیت المقدس میں جو پتھر اٹھا یا جاتا تھا اس کے نیچے تازہ خون پایا جاتا تھا۔(4)
1۔۔۔۔۔۔المسند للامام احمد بن حنبل، مسند عبد اللہ بن العباس...الخ، الحدیث:۲۵۵۳، 

ج۱، ص۶۰۶

2۔۔۔۔۔۔دلائل النبوۃ للبیہقی، جماع ابواب من رأی فی منامہ...الخ، باب ما جاء فی رؤیۃ النبی 

صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم فی المنام، ج۷، ص۴۸

3۔۔۔۔۔۔دلائل النبوۃ للبیہقی، جماع ابواب اخبار النبی صلی اللہ علیہ وسلم بالکوائن...الخ، 

باب ما روی فی اخبارہ بقتل ابن ابنتہ ابی عبد اللہ الحسین...الخ، ج۶، ص۴۷۱

والصواعق المحرقۃ، الباب الحادی عشر فی فضائل اہل البیت...الخ، الفصل الثالث،ص۱۹۴

4۔۔۔۔۔۔دلائل النبوۃ للبیہقی، جماع ابواب اخبار النبی صلی اللہ علیہ وسلم بالکوائن...الخ،

باب ما روی فی اخبارہ بقتل ابن ابنتہ ابی عبد اللہ الحسین...الخ، ج۶، ص۴۷۱
Flag Counter