Brailvi Books

سوانحِ کربلا
110 - 188
اللہ تعالیٰ عنہ کامَشْہَد کربلا ہے۔(1)

    حاکم نے ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی کہ ہم کو کوئی شک باقی نہ رہا اور اہلِ بیت علیہم الرضوان باتفاق جانتے تھے کہ امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کربلا میں شہید ہونگے۔(2)

    ابو نعیم نے نجی حضرمی سے روایت کی کہ وہ سفرِصِفِّیْن میں حضرت مولیٰ علی مرتضیٰ کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم کے ہمراہ تھے، جب نِیْنَویٰ کے قریب پہنچے جہاں حضرت یونس علیہ السلام کا مزار ِاقدس ہے تو حضرت علی مرتضیٰ کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم نے نداکی کہ اے ابو عبداللہ! فُرات کے کنارے ٹھہرو۔ میں نے عرض کیا: کس لئے؟ فرمایا : نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جبریل علیہ السلام نے مجھے خبردی ہے کہ امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرات کے کنارے شہید کیے جائیں گے او ر مجھے وہاں کی ایک مشت مٹی دکھائی۔(3)
1۔۔۔۔۔۔الصواعق المحرقۃ، الباب الحادی عشر، الفصل الثالث فی الاحادیث الواردۃ فی بعض 

اہل البیت...الخ، ص۱۹۳

2۔۔۔۔۔۔المستدرک للحاکم،کتاب معرفۃ الصحابۃ، باب استشہد الحسین...الخ، الحدیث:۴۸۷۹، 

ج۴، ص۱۷۵

3۔۔۔۔۔۔المسند للامام احمد بن حنبل، مسند علی بن ابی طالب، الحدیث:۶۴۸،ج۱،ص۱۸۴

4۔۔۔۔۔۔دلائل النبوۃ لابی نعیم، الفصل الخامس والعشرون، باب ما ظہر ...الخ،ج۲،ص۱۴۷
Flag Counter