Brailvi Books

سوانحِ کربلا
10 - 188
سربلندی اور حق کی برتری کے لیے آپ نے اپنے وطن مدینہ طیبہ سے کربلا کاسفر اختیار کیا اسکی یاد میں ہمیں بھی چاہیے کہ اسلام کی اشاعت اور نیکی کی دعوت دینے کے لیے راہِ خداعزوجل میں سفر اختیار کریں بلکہ ہو سکے تو دعوتِ اسلامی کے سنتوں کی تربیت کے مدنی قافلوں میں سفر کو اپنا معمول بنالیں ان شآء اللہ عزوجل اسکی برکت سے ہمارے دلوں میں بزرگانِ دین اور اَسلاف کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کی محبت مزید پختہ اور ان کی قربانیوں کی اہمیت بھی اجاگر ہوگی ۔

    الحمدللہ! عزوجل تبلیغ ِقرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ''دعوتِ اسلامی ''    کی مجلس ''المدینۃ العلمیۃ''نے اَکابرین وبزرگانِ اہل ِسنت کی مایہ نازکتب کو حتی المقدور جدید انداز میں شائع کرنے کا عزم کیا ہے لہٰذا واقعہء کربلا سے متعلق برادرِ اعلیٰ حضرت، استاذِ زمن، شہنشاہِ سخن حضرت علامہ مولانا حسن رضا خان علیہ رحمۃ اللہ المنان کی منفرد کتاب '' آئینہ قیامت'' کے بعد اب استاذ العلماء،سند الفضلاء،فخر الاماثل،صدر الافاضل مولانا سیدمحمد نعیم الدین مرادآبادی علیہ رحمۃ اللہ الہادی کی مایہ ناز تصنیف '' سوانح کربلا'' کو بھی دورِ جدید کے تقاضوں کومد ِنظر رکھتے ہوئے پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہی ہے۔

     کتاب ہذا '' سوانح کربلا ''میں صدر الافاضل رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے واقعہء کربلا بڑے  پُرسوز انداز میں تحریر فرمایاہے اور حضرت امام حسین اور آپ کے جاں نثاروں رضی اللہ تعالیٰ عنہم کی شہادت کو نہایت ہی رقت انگیز انداز میں بیان کیاہے نیز شہادت کے بعد کے واقعات اور یزید اور یزیدیوں کے انجام بد کا بھی قدرے تفصیل سے تذکرہ فرمایا ہے۔ اس کتاب پر مدنی علمائے کرام دامت فیوضہم کے کام کی تفصیل درج ذیل ہے:

(۱)کتاب پر کام شروع کرنے سے پہلے اس کتاب کے مختلف نسخوں میں حتی المقدور