Brailvi Books

سوانحِ کربلا
11 - 188
صحیح ترین نسخے کا انتخاب کرنے کی کوشش کی گئی اور الحمد للہ عزوجل ۱۳۷۷؁ھ کے مطبوعہ ایک قدیم نسخہ کو پیش نظر رکھتے ہوئے اس کتاب پر کام کیا گیا۔

(۲) جدید تقاضوں کے مطابق کمپیوٹر کمپوزنگ جس میں رموز ِاَوقاف (فل اسٹاپ، کاماز، کالنز وغیرہ )کا مقدور بھر اہتمام کیا گیاہے۔

(۳)کمپوز شدہ مواد کا اصل سے تقابل تاکہ محذوفات ومکررات وغیرہ جیسی اغلاط نہ رہیں

(۴)عربی عبارات، سن ِواقعات ا ور اَسمائے مقامات و مذکورات کی اصل مآخذسے تطبیق

(۵)آیاتِ قرآنیہ، اَحادیث وروایات وغیرہا کی اصل مآخذسے حتی المقدور تخریج وتطبیق

(۶) حوالہ جات کی تفتیش تاکہ اغلاط کا امکان کم سے کم ہو۔

(۷) اِرتباطِ متن وحواشی یعنی حو الہ جات وغیرہ کو متن سے جدا رکھتے ہوئے اسی صفحہ پر نیچے حاشیہ میں تحریر کیا گیاہے،نیز مصنف کے حاشیہ کے ساتھ بطورِ امتیاز ۱۲منہ لکھ دیا ہے۔

     اللہ عزوجل کی بارگاہ ِبے کس پناہ میں اِ ستدعا ہے کہ اس کتاب کو پیش کرنے میں علمائے کرام دامت فیوضہم نے جو محنت وکوشش کی اسے قبول فرماکر انہیں بہترین جزا دے اورانکے علم وعمل میں برکتیں عطافرمائے اور دعوتِ اسلامی کی مجلس ''المدینۃ العلمیۃ '' اور دیگر مجالس کو دن گیارھویں رات بارھویں ترقی عطافرمائے۔

         آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ وسلم

     شعبہ تخریج مجلس المدینۃ العلمیۃ