(۵) اگر کھانے کے شروع میں بسم اللہ پڑھنا بھول جائیں تو یاد آنے پربِسْمِ اللہِ اَوَّلَہٗ وَاٰخِرَہ،پڑھ لیں ۔حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے مروی ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَر صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلّم نے فرمایا :''جب تم میں سے کوئی کھانا کھائے تو اسے چاہيے کہ پہلے بسم اللہ پڑھے ۔اگر شروع میں بسم اللہ پڑھنا بھول جائے تو یہ کہے ''بِسْمِ اللہِ اَوَّلَہٗ وَاٰخِرَہ، ۔''
(سنن ابوداؤد،کتاب الاطعمہ،باب التسمیۃعلی الطعام ،الحدیث۳۷۶۷،ج۳،ص۴۸۷)
(۶) کھانے سے پہلے یہ دعا پڑھ لی جائے تو اگر کھانے میں زہر بھی ہوگا تو ان شاء اللہ عزوجل اثر نہیں کریگا ،
''بِسْمِ اللہِ الَّذِیْ لَایَضُرُّ مَعَ اسْمِہِ شَیْءٌ فِی الْاَرْضِ وَلَا فِی السَّمَآءِ یَاحَیُّ يَاقَیُّوْمُ
یعنی اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں جس کے نام کی برکت سے زمین وآسمان کی کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ اے ہمیشہ سے