Brailvi Books

سنتیں اور آداب
87 - 123
خوشبو لگانے کی47 نیّتیں
 (از شیخ ِ طریقت ،امیرِ اہل ِ سنت بانئ دعوتِاسلامی حضرت علامہ مولانامحمد الیاس عطار قادری مدظلہ العالی)

فرمانِ مصطفےٰ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم : مسلمان کی نیّت اسکے عمل سے بہتر ہے۔
 ( المعجم الکبيرللطَبَرانی حديث۵۹۴۲ج۶ص۱۸۵)
 (۱)سنّتِ مصطَفٰے صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہے اس لئے خوشبولگاؤں گا(۲) لگانے سے قبل بسم اللہ(۳) لگاتے ہوئے دُرُود شریف اور(۴) لگانے کے بعدادائے شکرِ نعمت کی نیّت سے اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ کہوں گا(۵)ملائکہ اور (۶) مسلمانوں کو فرحت پہنچاؤں گا(۷) عقل بڑھے گی تواحکا مِ شرعی یاد کرنے اور سنّتیں سیکھنے پر قوّت حاصِل کروں گا،امام شافِعی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں:عمدہ خوشبولگانے سے عقل بڑھتی ہے(۸) لباس وغیرہ سے بدبودُور کرکے مسلمانوں کو غیبت کے گناہوں سے بچاؤں گا( کیونکہ بلا اجازتِ شَرعی کسی مسلمان کے بارے میں پیچھے سے مَثَلاً اس طرح سے کہنا کہ''اِس کے لباس یا ہاتھوں یا مُنہ سے بدبو آرہی تھی،'' غیبت ہے) (۹) موقع کی مُناسَبَت سے یہ نیّتیں بھی کی جا سکتی ہیں مَثَلاً(۱۰) نَماز کیلئے زینت حاصِل کروں گا (۱۱) مسجِد(۱۲) نَمازِ تہجُّد (۱۳) جُمعہ (۱۴) پیرشریف(۱۵) رَمَضانُ المُبارَک (۱۶)عیدُالفطر (۱۷)عیدُ الاَضحی(۱۸) شبِ مِیلاد(۱۹) عیدِ مِیلادُ النَّبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم (۲۰)جُلوسِ میلاد (۲۱) شبِ مِعراجُ النّبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم(۲۲)شبِ برأت (۲۳) گیارہویں شریف (۲۴)یومِ رضا (۲۵) درسِ قراٰن و (۲۶)حدیث (۲۷)تِلاوت(۲۸)اَورادووظائف(۲۹)دُرُود شریف(۳۰)دینی کتاب کا مُطالَعہ
Flag Counter