| سنتیں اور آداب |
معلوم ہوا کہ اسلامی بہنوں کو ایسی خوشبو نہیں لگانی چاہيے جس کی خوشبواُڑ کر غیر مردوں تک پہنچ جائے ۔ اسلامی بہنیں حدیث ذیل سے عبرت حاصل کریں۔چنانچہ:
حضرت سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے ارشادفرمایا:''عورت جب خوشبولگا کر کسی مجلس کے پاس سے گزرتی ہے تووہ ایسی اور ایسی ہے یعنی زانیہ ہے۔''(جامع الترمذی ،کتاب الادب ،باب ما جآء فی کراہیۃ خروج المرأۃمتعطرۃ،الحدیث۲۷۹۵،ج۴،ص۳۶۱)
خوشبوکی دھونی لینا :
حضرت سیدنا نافع رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما کبھی کبھی خالص عود (یعنی اگر ) کی دھونی لیتے ۔ یعنی عود کے ساتھ کسی دو سری چیز کی آمیزش نہیں کرتے اور کبھی عود کے ساتھ کافور ملا کر دھونی لیتے اور فرمایا کہ میٹھے میٹھے مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم بھی اسی طر ح دھونی لیا کرتے تھے ۔
(صحیح مسلم،کتاب الالفاظ من الادب وغیرہ، باستعمال المسک وانہ ....الخ،الحدیث۲۲۵۴،ص۱۲۳۷)
اے ہمارے پیارے اللہ عزوجل! ہمیں ہمارے پیارے سر کار ،مہکے مہکے مدینے کے میٹھے میٹھے غمخوار، دو عالم کے تا جدارصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کے صدقے میں مدینہ منورہ کی معطر معطر فضاؤں اور معنبر معنبر ہواؤں میں سانس لینے کی سعادت نصیب فرما اور پھر انہیں معطر معطر فضاؤں میں معطر معطر حضور انور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کے جلوؤں میں عافیت کےساتھ ایمان پر موت نصیب فرما اور جنت البقیع کی مہکی مہکی سر زمین میں مدفن نصیب فرما۔
ٹوٹ جائے دم مدینے میں مرا یارب بقیع کاش! ہوجائے میسرسبزگنبد دیکھ کر
(مغیلانِ مدینہ،ص۹۹)