Brailvi Books

سنتیں اور آداب
82 - 123
خوشبو لگاناسنت ہے
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

    ہمارے میٹھے میٹھے سر کار، مدینے کے تاجدار،دوعالم کے مختار ،شفیع روز شما ر صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کوخوشبوبے حد پسند ہے۔ لہٰذاآپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم ہر وقت معطر معطر رہتے۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم خوشبو کا بہت استعمال فرمایاکرتے تھے تا کہ غلام بھی ادائے سنت کی نیت سے خوشبو لگایا کریں ورنہ اس بات میں کس کو شک و شبہ ہوسکتاہے کہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کا وجود مسعود تو قدرتی طو ر پر خو دہی مہکتا رہتا او رتاجدار مدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کا مبارک پسینہ بذات خود کائنات کی سب سے بہترین خوشبو ہے ۔
مشک وعنبر کیاکرو ں ؟ اے دوست خوشبو کے لئے 

مجھ کو سلطان مدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کاپسینہ چاہيے
    حضر تِ سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک بار میٹھے میٹھے سرکار صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے اپنا دستِ پُرانوار میرے چہرہ پر پھیرا میں نے اسے ٹھنڈا اور ایسی خوشبودار ہو اکی طرح پایا جو کسی عطر فروش کے عطر دان سے نکلتی ہے ۔
 (وسائل الوصول الی شمائل الرسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم،الفصل الرابح فی صفۃ عرقہ....الخ،ص۸۵)
عمدہ قسم کی خوشبو لگا نا سنت ہے:
    میٹھے اسلامی بھائیو!'' شمائل رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم ''میں ہے کہ ہمارے
Flag Counter