Brailvi Books

سنتیں اور آداب
80 - 123
درس حاصل کریں جو شادی یا عیدین وغیرہ کے مواقع پراپنے ہاتھوں یا انگلیوں پرمہندی لگا لیا کرتے ہیں ۔او رہاں ! جس طر ح مردو ں کو عورتوں کی نقل جائز نہیں اسی طرح عورتیں بھی مردوں کی نقل نہیں کرسکتیں۔جیسا کہ حضرت سیدنا ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ تاجدار مدینہ ، راحتِقلب وسینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے لعنت فرمائی زنانہ مردوں پر جو عورتوں کی صورت بنائیں اور مرد انی عورتوں پرجومردوں کی صورت بنائیں۔''
 (المسند للامام احمد بن حنبل ،مسند عبد اللہ بن عباس ،الحدیث ۲۲۶۳،ج۱ص۵۴۰)
    (۷) جاندار کی تصاویر والے لباس ہرگز نہ پہنا کریں نہ ہی جانوروں یا انسانوں کی تصاویر والے اسٹیکر ز اپنے کپڑو ں پر لگائیں ،نہ ہی گھروں میں آویز اں کریں ۔

    (۸) اپنے بچوں کو ایسے ''بابا سوٹ '' نہ پہنا ئیں جن پر جانوروں اور انسانوں کے فوٹو بنے ہوئے ہوتے ہیں۔

    (۹) خواتین اپنے شوہر کے لئے جائز اشیاء کے ذریعے ،مگر گھر کی چار دیواری میں زینت کریں لیکن میک اپ کر کے اور بن سنور کے گھر سے باہر نہ نکلا کریں کہ ہمارے پیارے آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا : '' عورت پوری کی پوری عورت(یعنی چھپانے کی چیز) ہے جب کوئی عورت باہر نکلتی ہے تو شیطان اس کوجھانک جھانک کردیکھتا ہے ۔''
 (جامع الترمذی ،کتاب الرضاع،باب(۱۸)،الحدیث۱۱۷۶،ج۲،ص۳۹۲)
    (۱۰) ننگے سر پھرنا سنت نہیں ہے ۔ لہٰذا اسلامی بھائیوں کوچاہيے کہ اپنے سر پر عمامہ شریف کا تاج سجائے رکھیں کہ یہ ہمارے پیارے آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی
Flag Counter