(۵) بعض لوگ لڑکوں کے بھی کان چھدواتے ہیں او ربالی وغیرہ پہناتے ہیں یہ ناجائز ہے ۔یعنی کان چھدوانا بھی ناجائز او راسے زیور پہنانا بھی ناجائز ۔
(ردالمحتار ،کتاب الحظر والاباحۃ،فصل فی اللبس،ج۹،ص۵۹۸ ملخصاً)
(۶) عورتو ں کو ہاتھ پاؤں میں مہند ی لگانا جائز ہے ۔ چھوٹے بچوں کے ہاتھ پاؤں میں مہندی لگانا ناجائزہے،بچیوں کو مہندی لگانے میں حرج نہیں۔
(ردالمحتار ،کتاب الحظر والاباحۃ،فصل فی اللبس،ج۹،ص۵۹۹ ملتقطاً)
حضرت سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ مدینے کے تاجدار، سرکار ابد قرار ،شفیع رو زِ شمار صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کے پاس ایک مُخَنَّثْ (یعنی ہیجڑا ) حاضر کیاگیا جس نے اپنے ہاتھ اورپاؤں مہندی سے رنگے ہوئے تھے ۔ ارشاد فرمایا:اس کاکیا حال ہے؟ (یعنی اس نے کیوں مہندی لگائی ہے ؟) لوگوں نے عرض کی ، یہ عورتوں کی نقل کرتا ہے ۔ ہمارے میٹھے مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے حکم فرمایا:''کہ اسے شہر بد ر کردو۔لہٰذا اس کو شہربد ر کردیا گیا،مدینہ منورہ سے نکال کر ''نقیع ''کو بھیج دیاگیا۔
(سننِ ابی داؤد،کتاب الادب ،باب فی الحکم فی المخنثین،الحدیث ۴۹۲۸،ج۴،ص۳۶۸)
پیارے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے؟ مُخَنَّثْ نے عورتوں کی نقل کی یعنی ہاتھ پاؤں میں مہندی لگائی تو ہمارے مکی مدنی سر کار صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم اس سے کس قدر ناراض ہوئے کہ اسے شہر بدر کردیا ۔اس مبارک حدیث سے ہمارے وہ بھائی