میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!
ہمارے پیارے آقا مدینے والے مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کی طبیعت مبارکہ میں بے حد نفاست تھی اور آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم صفائی اور پاکیز گی کو بے حد پسند فرماتے تھے۔ اسی ضمن میں گزشتہ صفحات میں ناخن ومونچھیں تراشنے ، سر اور داڑھی شریف میں تیل لگانے او رکنگھا کرنے کی سنتیں اور آداب پیش کئے گئے ۔ اب اسی ضمن میں ''زینت کی سنتیں اور آداب ''بیان کئے جاتے ہیں تا کہ ہمارے اسلامی بھائیوں او راسلامی بہنوں کو معلوم ہوکہ کون سی زینت بمطابق سنت ہے اور کون سی زینت سنت کا دائر ہ تو ڑ کر فرنگی فیشن کے اندھیرے گڑھے میں جاپڑتی اور دنیااور آخرت کی تباہی کاسبب بنتی ہے ۔
(۱) انسان کے بالوں کی چوٹی بنا کر عورت اپنے بالوں میں گوندھے، یہ حرام ہے۔ حدیث مبارک میں اس پر لعنت آئی بلکہ اس پر بھی لعنت آئی جس نے کسی دوسری عورت کے سر میں انسانی بالوں کی چوٹی گوندھی ۔