Brailvi Books

سنتیں اور آداب
77 - 123
    (۱۰) سر کار مدینہ ،راحت قلب وسینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم ریش مبارک میں کنگھا کرتے وقت آئینے میں اپناروئے انور ملاحظہ فرماتے اور جب آئینہ میں اپنا چہرہ مبارک دیکھتے تو اس طر ح دعا کرتے۔
'' اَللّٰھُمَّ حَسَّنْتَ خَلْقِیْ فَحَسِّنْ خُلُقِیْ''
ترجمہ:اے اللہ عزوجل ! تونے میری صورت تو اچھی بنائی ہے میرے اخلاق بھی اچھے کردے ۔''
 (المسند للامام احمد بن حنبل ،مسند سیدۃ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا ،الحدیث ۲۴۴۴۶،ج۹،ص۳۳۹)
    یقینایہ دعا اپنے غلاموں کی تعلیم کے لئے ہے کہ وہ اپنے اخلاق کی اصلاح کے لئے دعا کرتے رہاکریں، ورنہ ہمارے سر کار عالم مدار صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کے اخلاق کریمہ کے تو کیا کہنے ۔آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کے حسن اخلاق کے توقرآن مجید میں چرچے ہیں۔چنانچہ پ۲۹،سورۃالقلم،آیت نمبر۴ میں ارشاد ہوتا ہے۔
وَ اِنَّکَ لَعَلٰی خُلُقٍ عَظِیۡمٍ ﴿۴﴾
ترجمہ کنزالایمان:اوربے شک تمہاری خُو بُو(خُلق) بڑی شان کی ہے۔(پ۲۹،القلم۴)
         ترے خُلْق کو حق نے عظیم کہا 		تر ی خِلْق کوحق نے جمیل کیا 

        کوئی تجھ سا ہوا ہے نہ ہوگا شہا!		 تیرے خالق حسن وادا کی قسم
 (حدائق بخشش،ص۶۲)
    اے ہمارے پیارے اللہ عزوجل! ہمیں سنت کے مطابق اپنے سراور داڑھی میں تیل لگانے اور کنگھا کرنے کی توفیق مرحمت فرما۔
    امین بجا ہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم
Flag Counter