| سنتیں اور آداب |
(۳)جب بھی تیل لگائیں توعمامہ کے نیچے سر بند باندھیئے۔ ہمارے سر کار ،مدینے کے تاجدار ،ہم بے کسوں کے مدد گار صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کے مزاج مبارک میں چونکہ بے حد نفاست تھی اسی لئے توآپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم جب سر مبارک میں تیل لگاتے تو اپنے عمامہ مبارک اور اس کی ٹوپی شریف اور دیگر لباس کو تیل کے اثر سے بچانے کے لئے سر اقدس پرایک کپڑا لپیٹ لیاکرتے ۔اورچونکہ تیل مبارک کااستعمال بہت زیادہ ہوتا اس لئے وہ مبارک کپڑا تیل شریف والاہوجاتا۔
(شمائل المحمدیۃ،الحدیث ۳۲،ص۴۰)
گزشتہ حدیث مبارک سے یہ بھی معلوم ہوا کہ تیل ڈالنے کے بعد ٹوپی اور عمامہ کے نیچے کوئی کپڑا یا رومال رکھنا یا باندھنا سنت ہے ۔حضرت سیدنا امام ترمذی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے سر بند باندھنے کی سنت سے متعلق ''شمائل ترمذی'' میں ایک باب باندھا ہے ۔
(۴) سر میں سرسوں کا تیل ڈالنے والا سر سے ٹوپی یاعمامہ اُتارتا ہے تو بعض اوقات بد بُو کا بھَپْکا نکلتا ہے لہٰذا جس سے بن پڑے وہ عُمدہ خوشبو دار تیل ڈالے خوشبو دار تیل بنانے کا ایک آسان طریقہ یہ بھی ہے کہ کھوپرے کے تیل کی شیشی میں اپنے پسندیدہ عِطر کے چند قطرے ڈال کر حل کر لیجئے۔ خوشبو دار تیل تیّار ہے۔ سر کے بالوں کو وقتاً فوقتاً صابون سے دھو تے رہیئے۔
(۵) داڑھی میں اکثر غذائی اَجزاء اٹک جاتے ہیں ، سونے میں بعض اوقات منہ کی بد بُو دار رال بھی داخِل ہو جاتی ہے اور اِس طرح بد بُوآتی ہے لہٰذامشورۃًعرض