Brailvi Books

سنتیں اور آداب
72 - 123
تیل ڈالنے اور کنگھاکر نے کی سنتیں اور آداب
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

     ہمارے پیارے آقا مدینے والے مصطفٰے صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم اپنے سر اقدس اورداڑھی مبارک میں تیل ڈالتے ،کنگھا کرتے، بیچ سر میں مانگ نکالتے۔ حضرت سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا :''جس کے بال ہوں تو وہ ان کا اکرام کرے۔( یعنی ان کو دھوئے ،تیل لگائے ،کنگھا کرے )
(سنن ابوداؤد،کتاب الترجل ،باب فی اصلاح الشعر،الحدیث۴۱۶۳،ج۴،ص۱۰۳)
چنانچہ اب تیل ڈالنے اورکنگھا کرنے کی سنتوں اور آداب کابیان کیاجاتا ہے ۔
    (۱)مانگ سر کے بیچ میں نکالی جائے کہ سنت ہے ۔
 (بہار شریعت،حصہ۱۶،ص۱۹۸)
    (۲) سرمیں تیل ڈالنے سے قبل'' بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ''پڑھ لینا چاہیے۔

    (۳)سر میں تیل لگانے کا طریقہ یہ ہےکہ'' بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ''پڑھ کر الٹے ہاتھ کی ہتھیلی میں تھوڑا ساتیل ڈالیں ، پھر پہلے سیدھی آنکھ کے ابر و پرتیل لگائیں پھرالٹی کے ۔ اس کے بعد سیدھی آنکھ کی پلک پر ، پھر الٹی پر ۔ اب (پھر''بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ''پڑھ کر) سر میں تیل ڈالیں ۔''
 (ملخصاًشمائل رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم،للامام النبہانی،الفصل الثالث فی متعلق شعرہ....الخ،ص۸۱)
Flag Counter