| سنتیں اور آداب |
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!
ہمارے پیارے مدنی آقا،مدینے والے مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کی سنت کریمہ ہے کہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے ہمیشہ اپنے سر مبارک کے بال شریف پورے رکھے ۔ کبھی نصف کان مبارک تک تو کبھی کان مبارک کی لوتک اوربعض اوقات آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کے گیسو شریف بڑھ جاتے تو مبارک شانوں کوجھوم جھوم کر چومنے لگتے ۔گو ش تک سنتے تھے فریاد اب آئے تا دوش کہ بنیں خانہ بدوشوں کو سہارے گیسو
(حدائق بخشش)
(۱) چاہیں توآدھے کانوں تک گیسورکھئے کہ حضرت سیدنا انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ مدینے والے آقا ، شب اسراء کے دولہا، محمد مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے بال مبارک آدھے مبارک کانوں تک تھے ۔
(جامع الترمذی،الشمائل باب ماجاء فی شعر رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم الحدیث ۲۴ ص۵۰۷)
دیکھو قراٰں میں شب قد ر ہے تا مطلع فجر یعنی نزدیک ہیں عا رض کے وہ پیارے گیسو
(حدائق بخشش،ص۸۹)