Brailvi Books

سنتیں اور آداب
68 - 123
    (۱۷) اس کا م کے لئے بال صفا پاؤ ڈر وغیرہ کا استعمال مردو عورت دونوں کو جائز ہے۔
 (بہار شریعت،حصہ۱۶،ص۱۹۷)
    (۱۸) موئے زیر ناف کو ناف کے عین نیچے سے مونڈناشر وع کریں۔
 (بہار شریعت،حصہ۱۶،ص۱۹۷)
    (۱۹) جنابت کی حالت میں (یعنی غسل فر ض ہونے کی صورت میں) نہ کہیں کے بال مونڈیں نہ ہی ناخن تراشیں کہ ایسا کرنامکروہ ہے ۔
 (بہار شریعت،حصہ۱۶،ص۱۹۷)
    (۲۰) اسلامی بہنیں اپنے سر وغیرہ کے بال ایسی جگہ نہ ڈالیں جہاں غیرمحرم کی نظر پڑے ۔
 (بہار شریعت،حصہ۱۶،ص۸۱)
    (۲۱) انسان کے بال (خواہ وہ جسم کے کسی بھی حصے کے ہوں ) ناخن ،حیض کا لتہ (یعنی وہ کپڑا جس سے حیض کاخون صاف کیا گیا ہو) اور انسانی خون ان چاروں چیزوں کو دفن کر دینے کا حکم ہے ۔
 ( درمختار مع ردالمحتار ،کتاب الحظر والاباحۃ،فصل فی البیع،ج۹،ص۶۶۸)
    اے ہمارے پیارے اللہ عزوجل! ہمیں اپنے ظاہر وباطن دو نوں کو صاف رکھنے کی تو فیق عطا فرما اور اس معاملہ میں جوجو سنتیں ہیں ان تمام سنتو ں پر خوش دِلی سے عمل کرنے کی تو فیقِ رفیق مرحمت فرما۔ اٰمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم
دودَرْد سنتوں کا پئے شاہِ کربلا رضی اللہ تعالیٰ عنہ

اُمت کے دل سے لذت فیشن نکال دو
 (مغیلانِ مدینہ،ص۲۸)
Flag Counter